ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عظیم لوگوں کے نام پرکیمپس کے راستوں کے نام رکھے گا جے این یو

عظیم لوگوں کے نام پرکیمپس کے راستوں کے نام رکھے گا جے این یو

Mon, 27 Jun 2016 11:59:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی26جون(آئی این ایس انڈیا)اپنی سنٹرل لائبریری کا نام بدل کر بھیم راؤ امبیڈکر کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کرنے کے بعد جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو)اب اپنے کمپلیکس کے راستوں کے نام جواہر لال نہرو اور رام منوہر لوہیا جیسے لوگوں کے نام پر تبدیل کرنے کا منصوبہ بنارہاہے۔اس سلسلے میں فیصلہ گزشتہ ہفتے یونیورسٹی کے ایگزیکٹو کونسل کی ایک میٹنگ میں لیاگیا۔ کونسل کے ایک رکن نے کہاکہ کیمپس کے اندر مختلف راستوں کا نام بدل کر رام منوہر لوہیا اور جواہر لال نہرو جیسے دوردرشٹاو کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ کونسل نے ان کے نام تبدیل کرنے کیلئے اپنی منظوری دے دی ہے لیکن ناموں پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ فیصلے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جا سکتی ہے جس کے بعد سڑکوں کے نام بدلے جائیں گے۔یونیورسٹی نے حال ہی میں آر ایس ایس کی اسٹوڈنٹ شاخ اے بی وی پی کے مطالبے پر مرکزی لائبریری کا نام بھیم راؤ امبیڈکر لائبریری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔


Share: